اومی کرون کا ممکنہ پھیلاؤ:سندھ میں کاروباری اوقات تبدیل

image

کرونا کی نئی قسم اومی کرون کاممکنہ پھیلاؤ روکنے کے لیے سندھ حکومت نے کرونا ایس اوپیز کے حوالے سے نیا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ میں کاروبار اب رات 12 کے بجائے 10 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ ویکسینیٹڈ افراد کو رات 12 بجےتک ان ڈور اور آؤٹ ڈورڈائننگ یعنی ریسٹورانٹس کی بند یا کھلی جگہوں پر کھانا کھانے کی اجازت ہوگی۔

انسداد کرونا اقدامات کے تحت جاری کردہ نئی احتیاطی تدابیر کے مطابق کراچی اور سکھر کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی دکانیں صرف رات 10 بجے تک ہی کھلی رکھی جاسکیں گی۔

اعلامیہ کے مطابق تقریبات میں شرکت کو بھی محدود کردیا گیا ہے اور 300 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم شادی ہال میں آوٹ ڈور تقریبات میں ایک ہزار افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی۔

سندھ بھرمیں پارکس، مزارات اور جمز ایس او پیز کےساتھ کھلے رہیں گے۔ یہ فیصلے 15 دسمبر تک لاگو رہیں گے۔

نئی قسم اومی کرون

جنوبی افریقہ میں پائی جانے والی کرونا کی نئی قسم اومی کرون کو عالمی ادارہ صحت نے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ محقيقن کو وائرس کی نئی قسم کے اثرات سمجھنے ميں وقت لگے گا۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ يہ ويکسينز کے مقابلے ميں بھی زيادہ مزاحمت کرسکتی ہے۔

جنوبی افریقہ کے وزیرِ صحت جوپا ہلا کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کے بارے میں سائنس دان بتا رہے ہیں کہ یہ تیزی سے تغیر پذیر ہونے والی قسم ہے۔ اس سے ملک کے سب سے زیادہ گنجان آباد صوبے گاؤتنگ میں زیادہ تر نوجوان متاثر ہوئے ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.