خالصتان ریفرنڈم کا پانچواں مرحلہ کل ہوگا

image

لندن: سکھوں کی آزاد ریاست خالصتان کے لئے ریفرنڈم کا پانچواں مرحلہ کل برطانیہ میں ہوگا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رواں سال اکتوبر میں برطانیہ میں مقیم سکھ برادری کی جانب سے ریفرنڈم کا مرحلہ شروع ہوا جس میں ہزاروں سکھوں نے حصہ لیا جبکہ 4 مرحلوں کے بعد پانچواں مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق سکھوں کی جانب سے ریفرنڈم میں بڑے پیمانے پر شرکت نے نریندر مودی کی حکومت کو بے چین کردیا ہے جبکہ مودی حکومت کی جانب سے اس ریفرنڈم کو روکنے کے لیے بھرپور کوششیں کی گئی لیکن ناکام رہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ریفرنڈم نے بھارتی حکومت کو ایک مضبوط پیغام بھیجا ہے کہ ان کے پاس حق خودرادیت دینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے جبکہ برطانوی حکومت کی جانب سے بھی نئی دہلی کے تمام خطرات کے باوجود سکھوں کے ریفرنڈم کی اجازت دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں ریفرنڈم برطانیہ کے علاوہ بلیجئم ، آسٹریلیا، کینیڈا، امریکا اور بھارتی پنجاب کے علاقوں میں بھی کروایا جائے گا جبکہ ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان پنجاب ریفرنڈم کمیشن آخری مراحل کی ووٹنگ کے بعد اگلے چھ ماہ میں کرے گا۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.