نئی دہلی: 2020 میں ہونے والے دہلی فسادات میں مسلمانوں کے گھر کو جلانے والے ملزم دنیش یادیو کو کورٹ نے 5 سال قید کی سزا سنادی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی عدالت نے 2020 میں ہونے والے دہلی فسادات میں ایک ملزم کو قصوروار ٹہراتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ بروز منگل کو عدالت نے اس کیس میں 6 ملزمان کو ضمانت پر رہا کیا تھا۔[BREAKING] First-ever jail sentence in #DelhiRiots: Convict Dinesh Yadav given 5 years in jail by Delhi Court for rioting, setting house on fire. pic.twitter.com/JZKw4B11vg
— Bar & Bench (@barandbench) January 20, 2022
دہلی ہائی کورٹ میں جسٹس سبرامنیم پرساد نے اس کیس کی سماعت کی جس میں شارہ رخ، محمد طاہر، محمد شعیب ، محمد فیضل، پرویز اور راشد کی ضمانت کی درخواتیں منظور کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا ہے۔واضح رہے کہ 24 فروری 2020 کو ایک 22 سالہ نوجوان دلبرنیگی کو شمال مشرق دہلی کے گوکل پوری علاقے کی ایک مٹھائی کی دکان میں جلاکر ہلاک کردیا تھا جس کی ایف آئی آر گوکل پوری پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی۔یاد رہے کہ دہلی فسادات میں 53 افراد ہلاک اور 700 کے قریب زخمی ہوگئے تھے جبکہ ان فسادات کو فرقہ وارانہ قرار دیا گیا تھا۔ Square Adsence 300X250