چین کا ونٹر اولمپکس سے قبل بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم

image

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک ضلع میں 20 لاکھ مقامیوں کو اتوار کے روز کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا گیا۔

ونٹر اولمپکس سے قبل انسداد کووڈ اقدامت کے تحت چین نے تیزی سے پھیلنے والے اومیکرون سے نمٹنے  کے لیے لوگوں کو بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا۔

حکومت نے چینی دارالحکومت کے علاقوں کے لوگوں بتایا کہ انہیں انفیکشن کا شدید خطرہ لاحق ہے۔

حکومت نے لوگوں کو شہر نہ چھوڑنے کا بھی کہا۔

حکمراں جماعت کووڈ کے خلاف ’عدم برداشت‘ کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے، 4 فروری کو ونٹر گیمز کے لیے بیجنگ کو کھولنے کی تیاری کرتے ہوئے ہر متاثر فرد کو آئسولیٹ کر رہی ہے۔

اتوار کے روز ضلے فینگٹائی کے مقامی برف سے ڈھے فٹ پاتھوں پر سرد موسم میں ٹیسٹنگ کے لیے لائن بنائے ہوئے دِکھائی دیے۔

شہری حکومت کے ترجمان ژو ہیجیان کا کہنا تھا کہ چینی دارالحکومت کو عالمی وباء کی منتقلی کی چین کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

ژو نے کہا کہ جن علاقوں کو خطرہ لاحق ہے وہاں کے رہائیشیوںکو بیجنگ چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ہفتے کی رات تک ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 56 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

نشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا تھا کہ 37 کے متعلق خیال ہے کہ انہیں وائرس بیرونِ ملک سے لگا۔

وباء کی ابتداء سے چین میں 1 لاکھ 5 ہزار 603 تصدیق شدہ کیسز میں سے 4636 افراد کی اموات ہوئی ہیں اور سات مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.