عمران خان نے ایک اور میدان میں حریفوں کو مات دے دی

image

سابق وزیر اعظم عمران خان ملک کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ملک کی سیاست میں کئی نئے طریقے متعارف کرانے کا اعزاز حاصل ہے۔

تحریک انصاف نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام کو بہت فعال طریقے سے نوجوانوں تک پہنچایا ہے۔ ناصرف تحریک انصاف بلکہ عمران خان بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت فعال ہیں۔

اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد عمران خان زیادہ فعال طریقے سے سوشل میڈیا کا استعمال کررہے ہیں۔ 20 اپریل کو عمران خان نے ٹوئٹر اسپیس کو سیاسی جلسے میں بدل دیا تھا۔ عمران خان کی اسپیس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار تک پہنچ گئی تھی جو ٹوئٹر کی اسپیس کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

ٹوئٹر پر عمران خان کے ایک کروڑ 67 لاکھ فالوورز ہیں، ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے 71 لاکھ جب کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے فالوورز کی تعداد صرف 47 لاکھ ہے۔

فیس بک پاکستان میں سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ہے، فیس بک پر تحریک انصاف کے چیئرمین کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ ہے، مریم نواز صرف 20 لاکھ جب کہ بلاول بھٹو زرداری کے فالوورز 6 لاکھ 76 ہزار ہیں۔

بات کی جائے انسٹاگرام کی تو اس پلیٹ فارم پر بھی عمران خان کے فالوورز کی تعداد 70 لاکھ ہوگئی ہے۔ ان کی حریف سیاستدان مریم نواز کے انسٹاگرام فالوورز 4 لاکھ 93 ہزار جب کہ بلاول بھٹو زرداری کے 2 لاکھ 25 ہزار فالوورز ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.