سندھ پولیس کو سیاسی طور پر استعمال کیا جارہا ہے، خرم شیر زمان

image
خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کو سیاسی طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو منصوبہ بندی کے تحت ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لسٹیں بنائی جارہی ہیں پی ٹی آئی کیخلاف جعلی مقدمات بنائے جائیں، امپورٹڈ حکومت کا مقصد ہے پی ٹی آئی کو احتجاج سے روکا جائے، امپورٹڈ حکومت اسلام آباد مہم روکنے کیلئے ہتھکنڈے آزمارہی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے عدالت میں خود کو سرنڈر کیا، سندھ پولیس کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کو چاروں اطراف سے گھیر لیا گیا، سندھ ہائیکورٹ کو گھیرنے کا مقصد یہ ہے کہ حلیم عادل بیل نہ لے سکیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ ساڑھے 3 گھنٹے حلیم عادل اپنی بیل کیلئے عدالت کے باہر کھڑے رہے، حلیم عادل کو بعد میں کہا گیا کہ عدالت کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی ایوان میں بیٹھے لوگ ناظم جوکھیو کو فہمیدہ سیال کے قاتل بیٹھے ہیں، پاپوش میں بم بلاسٹ کے مجرم اب تک پکڑے نہیں گئے، صدر میں دہشتگردی، کراچی یونیورسٹی میں ملوث دہشگردوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کو سیاسی طور پر استعمال کیا جارہا ہے، حلیم عادل شیخ کو پکڑنے کیلئے سندھ پولیس کو ایکٹو کردیا گیا، حلیم عادل کے گھر والوں کو حراساں کیا جارہا ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے، ہم آج چیف جسٹس سے ہاتھ جوڑ کر گزازش کرتے ہیں کہ انتقامی کارروائیوں کیخلاف نوٹس لیں۔

مزید پڑھیں11 mins agoافسوس کی بات ہے عمران خان کے ایک سپاہی سے یہ لوگ اتنا خوفزدہ ہیں، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بڑے افسوس کی بات ہے...

12 mins agoجس کو بھی حکومت ملی اس نے کوشش کی کہ عدلیہ کو اپنے لیے استعمال کیا جائے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جس کو بھی...

19 mins agoالیکشن کمیشن کے فیصلے پرسب ڈگمگا گئے ہیں، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پرسب...

40 mins agoشریف مافیا کا طریقہ واردات اچھا نہیں، مراد سعید

مراد سعید نے کہا ہے کہ شریف مافیا کا طریقہ واردات اچھا...

48 mins agoپاکستان ریلویز اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے مابین لینڈ رینٹ سے متعلق معاہدہ طے پا گیا

پاکستان ریلویز اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے مابین لینڈ رینٹ سے متعلق...

1 hour agoعمران نیازی امریکی سازش کی طرح اب اپنی جان کو خطرے کا بیانیہ بنا رہے ہیں، رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی امریکی سازش کی طرح...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.