جس کو بھی حکومت ملی اس نے کوشش کی کہ عدلیہ کو اپنے لیے استعمال کیا جائے، سراج الحق

image
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جس کو بھی حکومت ملی اس نے کوشش کی کہ عدلیہ کو اپنے لیے استعمال کیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں مشکلات سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے اللہ کا دین نافذ کیا جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ 75 سال سے سیاسی جماعتوں اور آمروں نے اللہ کے دین کے ساتھ بے وفائی کرکے اللہ کا نظام نافذ نہیں کیا، پاکستان صرف اور صرف اس وقت مضبوط ہوگا جب ہم ایک قوم بن جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں قوم اسی صورت میں بنیں گے جب اللہ کی حاکمیت کو عملی صورت میں اپنائیں، جس کو بھی حکومت ملی اس نے کوشش کی کہ عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، مقننہ اور الیکشن کمیشن کو اپنے لئے استعمال کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وفاقی شرعی عدالت پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے، آنے والا بجٹ سود سے پاک بجٹ ہونا چاہیئے،  گزشتہ بجٹ میں 3.3 ٹریلین سود اور قرضوں کی مد میں رکھ کر بین الاقوامی ساہوکاروں کو دے دیئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام حکومتوں نے اسٹیٹس کو برقرار رکھتے ہوئے آئی ایم ایف کا غلام بنایا ، سیاست میں جس طرح کاکروچ اور چوہے کا لفظ استعمال ہورہا ہے اس سے سیاست ختم ہو جائے گی۔

سراج الحق نے کہا کہ اب اس کو بند گلی سے نکالنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ قومی ڈائیلاگ شروع کیا جائے،  آئین پاکستان کو کیسے نافذ کیا جائے اسی ایک نکتے پر بات کی جائے، اسی پر اتفاق رائے پیدا کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مذہبی تشدد کی بات کی جاتی تھی آج سیاسی تشدد پروان چڑھ رہا ہے جو نقصان دہ ہے ، ملی یکجہتی کونسل تمام سیاسی و مذہبی تعصبات سے بالا فورم ہے۔

مزید پڑھیں6 seconds agoافسوس کی بات ہے عمران خان کے ایک سپاہی سے یہ لوگ اتنا خوفزدہ ہیں، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بڑے افسوس کی بات ہے...

8 mins agoالیکشن کمیشن کے فیصلے پرسب ڈگمگا گئے ہیں، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پرسب...

30 mins agoشریف مافیا کا طریقہ واردات اچھا نہیں، مراد سعید

مراد سعید نے کہا ہے کہ شریف مافیا کا طریقہ واردات اچھا...

38 mins agoپاکستان ریلویز اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے مابین لینڈ رینٹ سے متعلق معاہدہ طے پا گیا

پاکستان ریلویز اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے مابین لینڈ رینٹ سے متعلق...

59 mins agoعمران نیازی امریکی سازش کی طرح اب اپنی جان کو خطرے کا بیانیہ بنا رہے ہیں، رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی امریکی سازش کی طرح...

59 mins agoقومی مفاد کے فیصلوں میں اتحادیوں کا تعاون اہمیت رکھتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ قومی مفاد کے فیصلوں میں اتحادیوں...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.