ملتان میں 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو دوسرا نقصان، امام الحق آؤٹ

image

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں جیت کے لیے 306 کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 25 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے ہیں۔ کپتان بابر اعظم کریز پر موجود ہیں۔

امام الحق نصف سینچری بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ فخر زمان بھی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

بدھ کو ملتان میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔

اوپنر شئی ہوپ نے شاندار سینچری سکور اور 127 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ اوپنر کیل مائر تین رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد شمار بروکس 70 رنز بنانے کے بعد محمد نواز کا شکار بنے۔ شاداب خان نے ایک شاندار کیچ تھام کر بڑی شراکت کا خاتمہ کیا۔

تیسری وکٹ کپتان نکولس پورن کی گری جو 21 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ان کو حارث رؤف کی گیند پر خوشدل شاہ نے کیچ آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 10 اوورز میں 37 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد نواز نے 10 اوورز میں 61 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن نے کہا کہ پاکستان سے ایک روزہ سیریز چیلنج ہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتنے پر وہ پہلے بولنگ ہی کرتے اور ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دیتے۔

ملتان میں میچ شروع ہونے سے قبل درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پانچ جون کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچی تھی۔ اس دورے میں تین میچ کھیلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے اپنی آخری ایک روزہ میچوں کی سیریز ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جس میں ایک کے مقابلے میں دو میچز سے فتح حاصل کی۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.