یونان: ٹی وی چینل پٹرول 'چوری' کی تجویز پر تنقید کی زد میں

image
یونان کے سرکاری ٹی وی  پر جمعرات کو نشر ہونے والے پروگرام  پر تنقید کی   گئی ہے  جس میں ناظرین کو دکھایا  گیاتھا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی کاروں سے پٹرول کیسے نکالا جائے۔

اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق  ای آر ٹی کے رپورٹر کوسٹاس سٹاماؤ نے بدھ کے روز ایک مارننگ نیوز پروگرام میں بتایا  ہےکہ تیل حاصل کرنا  کوئی انتہائی پیچیدہ چیز نہیں... اس کے لیےآپ کو  کسی خاص ٹیوب کی بھی ضرورت نہیں، یہاں تک کہ بالکونیوں میں پڑا کوئی پائپ کا ٹکڑا بھی یہ کام کرے گا۔

اس  کے لیے طریقہ کار کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کارمرمت کرنے والےکی طرف سے بتایاجاتا ہے کہ کارروائی مکمل کرنے کے لیے گاڑی کے فیول ٹینک میں کس جگہ سوراخ کیا جانا ضروری ہے۔

 اس کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک صار ف نے تبصرہ کیا ہے کہ کیا  آپ لوگوں کا دماغ درست ہے؟ آپ لوگوں کو پٹرول چوری کرنے کی تجاویز دے رہے ہیں؟

ایک اور صارف نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ اب یہ ٹی وی سٹیشن تالے کھولنےاور لوگوں کے پرس چوری کرنے کے طریقوں پر بھی سبق دے گا۔

یونان میں حالیہ مہینوں میں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

یونان کی ایک طنزو مزاح کی ویب سائٹ لوبن کی یہ ویڈیو جمعرات تک 170,000 بار دیکھی جا چکی ہےجب کہ ٹوئٹر پر بھی 32ہزار افراد نے یہ ویڈیو دیکھی ہے۔

یونان میں حالیہ مہینوں میں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، بدھ کے روز ایتھنز میں اوسطاً 2.37 یورو ، 2.50 ڈالرفی لیٹر سے زیادہ ہے اور قریبی جزیروں پر پٹرول کی قیمت2.50 یورو سے زیادہ ہے۔

یونان حکام نے ایندھن پر ٹیکس کم کرنے کے مطالبات  سے انکار کیا ہے اور اس کے  بجائے چھوٹی کاروں   اور موٹر سائیکل مالکان کو 30تا  50 یورو سبسڈی دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.