پاک فوج مخالف مہم ، چوہدری شجاعت حسین نے سیاستدانوں کو اہم مشورہ دیدیا

image
لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سیاستدان پروپیگنڈہ مہم کوناکام بنائیں اور فوج کی مکملسپورٹ کریں۔سیاستدان مصلحتوں کو نظر انداز کر کے فوج ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہرمصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی،امن وامان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں فوج نے اہم کردارادا کیا۔سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہلخانہ کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہیں،سیاستدان مصلحتوں کو نظر انداز کر کے فوج ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔یاد رہے کہ لسبیلہ حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک منفی پراپیگنڈے کا آغاز ہوا تھا۔ افواجِ پاکستان نے لسبیلہ ہیلی کریش کے بعد منفی سوشل میڈیا مہم کو توہین آمیز اور قابل مذمت قرار دیا ہے ۔جمعہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہداء اور اُن کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی ہے۔شہداء کی فیملیز اور افواج ِ پاکستان کے رینک اینڈ فائل میں شدید غم وغصہ اور اضطراب ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی لیکن کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تکلیف دہ اور توہین آمیز مہم جوئی کی گئی۔یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابلِ مذمت ہیں ۔دوسری جانب بلوچستان اسمبلی اجلاس میں لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور اس کے ساتھی افسران کی شہادت پر دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔کہا گیا کہ اس حادثے کو غلط رنگ دینا ان کے خاندان کو ذہنی ازیت دینے کی مذمت کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.