کامن ویلتھ گیمز جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کردی

image

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں میڈل کی دوڑ میں شریک ہیں۔

 فائنل کے پہلے راؤنڈ میں ارشد ندیم کو برتری حاصل ہے اور انہوں نے پہلی باری ہی میں ریکارڈ تھرو کردی۔

ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.81 میٹر کی تھرو کی، یہ پاکستانی ایتھلیٹ کے کیریئر کی بہترین تھرو ہے۔

اس سے قبل ارشد ندیم کی بہترین تھرو 86.38 میٹر تھی۔

اولمپکس اور ورلڈ چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن پانے والے ارشد ندیم کا میچ سے پہلے کہنا تھا کہ وہ میڈل جیتنے کے لیے پورا زور لگائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ایک سو تین رکنی دستے نے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی۔ پاکستان اب تک ایک گولڈ، تین سلور اور دو برانز میڈل جیت چکا ہے۔

گزشتہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پانچ میڈلز حاصل کیے تھے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.