مداح کی اچانک آمد پرشاہ رخ خان پریشان،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

image

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان اپنے ایک مداح کی اچانک آمد پرپریشانی کاشکار ہوگئے۔بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو بیرون ملک سے ممبئی واپسی پرغیرمتوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان بیرون ملک شوٹنگ سے واپس ممبئی ائیرپورٹ پہنچے۔شاہ رخ خان ممبئی اپنے بیٹوں آریان خان اورابرام خان کے ساتھ جیسے ہی ممبئی ائیرپورٹ سے باہر نکلے ایک مداح نے اچانک ان کا ہاتھ زبردستی پکڑ لیا اورسلیفی بنانے کی کوشش کی۔شاہ رخ خان مداح کی اچانک آمد سے گھبرا گئے۔ ایسے میں آریان اپنے والد کی مدد کو آگے بڑھے اوران کا بازوپکڑ گاڑی تک لے گئے۔ آریان خان نے یقینی بنایا کہ کوئی دوسرا شخص شاہ رخ خان تک نہ پہنچ سکے۔ شاہ رخ کے گھبرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔#ShahRukhKhan with family spotted at airport 🕺💃✈️ @viralbhayani77 pic.twitter.com/fxCOOjqB4O

— Viral Bhayani (@viralbhayani77) August 7, 2022


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.