پاکستانی بحریہ نے انڈین کشتی کے عملے کے 9 اراکین کو بچا لیا

image

پاکستانی بحریہ نے گوادر کے قریب بحیرہ عرب میں انڈیا کی ایک ڈوبتی ہوئی کشتی کے عملے کے 9 اراکین کو بچا لیا ہے۔

پاکستانی بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوادر کے قریب کھلے سمندر میں ڈوبنے والی انڈین کشتی ’جمنا ساگر‘ کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا۔‘

جمعرات کو جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’کشتی ’جمنا ساگر‘ 9 اگست کو عملے کے 10 افراد کے ہمراہ بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈوب گئی تھی۔‘

’اطلاع ملنے پر پاکستان میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے قریبی بحری جہاز ایم ٹی ٹروبیک کو ہدایات دی کہ ڈوبنے والے انڈین عملے کی امداد کی جائے۔ بحری جہاز نے عملے کے 9 افراد کو زندہ بچا لیا اور دبئی کی بندرگاہ کی طرف اپنا سفر جاری رکھا جہاں وہ کشتی کے عملے کو اتارے گا۔‘

 بیان کے مطابق ’اسی دوران پاکستانی بحریہ کا ایک جہاز دو ہیلی کاپٹرز کے ہمراہ کھلے سمندر میں پہنچا اور ڈوبنے والے ایک انڈین شہری کی نعش کو تلاش کیا۔ پاکستانی بحریہ کے عملے نے نعش کو مزید کارروائی کے لیے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے حوالے کیا۔‘

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کے مطابق ’پاکستانی بحریہ کا یہ کامیاب سرچ اور ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے۔ پاکستانی بحریہ اپنے پانیوں کے اندر اور باہر کسی بھی ہنگامی صورت حال میں امداد کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.