افغانستان سے واپس آنے والے چند افراد سوات کےپہاڑوں میں موجود ہیں،کے پی پولیس

image

 ترجمان خبر پختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ ماضی میں افغانستان سے واپس آنے والے چند افراد دور افتادہ پہاڑوں میں موجود ہیں۔پولیس اورسکیورٹی ادارے کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لوگوں کے اس خدشے سے واقف ہیں کہ سوات  میں 2008 کادور واپس آسکتا ہے۔ سوات میں امن وامان کی صورتحال انتظامیہ کےکنٹرول میں ہے۔سوشل میڈیا پر آنے والی مسلح افراد کی ویڈیوز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ سوات کے پُرامن معاشرے میں کسی بھی دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں، سوات میں امن کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ پولیس اور سیکیورٹی کے دستے سوات میں قیام امن کے لیے تعینات ہیں

واضح رہے کہ ضلع سوات کے علاقے مٹہ کے قریب پہاڑی علاقوں میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ ان سے منسوب کچھ ویڈیوز بھی سوش میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

سوات میں مبینہ طور پر طالبان کی واپسی کی خبروں سے وہاں کی عوام میں ایک خوف پھیل گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.