پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

image

 لاہور( نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی نے نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل متفقہطورپر منظور کرلیا۔ایم پی اے خدیجہ عمر نے دی پنجاب پروہیبٹیشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لون بل 2022 پیش کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بل کی منظوری کے بعد صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ”پاکستان کا مطلب کیا،لا الہ الااللہ“ کی عملی تفسیرکاکام شروع ہوچکا، دینی تعلیم دے کر نئی نسل کو بے راہ روی سے بچانا چاہتے ہیں۔پرویز الٰہی نے کہاکہ دینی تعلیم حاصل کرنے والے بچے ناقابل تسخیر نسل ہوں گے، دینی تعلیم کے فیصلے کا کریڈٹ اوردعائیں ہر وقت ملتی رہیں گی، گرائمر اسکولوں میں بھی دین کے حوالے سے کام شروع کردیا ہےپرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میٹرک اوراب بی اے تک تعلیم مفت کررہے ہیں،کتابیں بھی دیں گے، دینی تعلیم کی مانیٹرنگ کا سلسلہ شروع کرنے پر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سول ججز متعلقہ اسکولوں میں جاکردینی تعلیم کی تحصیل کا جائزہ لے رہے ہیں، اسکولوں میں طلباء کو سپارے بغیر کسی ہدیے کے فراہم کیے جائیں گے۔پرویز الٰہی نے بتایا کہ دین کا کام جس شخص کے ہاتھوں ہورہا ہے اس کا نام عمران خان ہے، جو دین کا کام اس اسمبلی میں کیاگیا اس کی مثال نہیں ملتی، آج تمام ایوان،حکومت اور خاص طورپرعمران خان کو دل کی اتہاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتاہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ سودکے کاروبارپرپابندی کا کریڈٹ پورے ایوان اورخاص طورپرقائد عمران خان کو جاتا ہے، سود کا کاروبار کرنے والے روزقیامت کالے منہ کے ساتھ اٹھائے جائیں گے، سود کا کاروبار ایک لعنت ہے جسے اللہ کے رسولؐ نے بھی منع فرمایاہے، اللہ اوراللہ کے رسولؐ کے احکامات کی تعمیل میں پرائیویٹ طورپر سود کے کاروبار پر پابندی لگارہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.