عمران خان کے قریبی ساتھی سینیٹر سیف اللہ نیازی کو اٹھا لیا گیا

image

عمران خان کے قریبی ساتھی سیف اللہ نیازی کو سینیٹ سے اٹھا لیا گیا ہے، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کونفرنس کے دوران دعوی کیا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق سیف اللہ نیازی کو ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے، سینیٹر سیف اللہ نیازی پر نامنظور ویب سائٹ چلانے کا الزام ہے، نامنظور ویب سائٹ غیر قانونی فنڈ ریزنگ کے لیے استعمال کی جاتی تھی، ایف آئی اے سائبر کرائم اس سے قبل سنیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر ریڈ کر چکی ہے، سائبر کرائم کی جانب سے سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضہ میں لیا گیا تھا۔

فواد چودھری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سینیٹ کے احاطے سے سینیٹر کو اٹھا لیا گیا؟ ملک میں اتنی بڑی فسطائیت کبھی نازل نہیں ہوئی، چیئرمین سینیٹ سینیٹر سے متعلق عمل کا نوٹس لیں۔

سینٹ کے احاطے سے سینیٹر کو اٹھا لیا گیا؟ ملک میں اتنی بڑی فسطائیت کبھی نازل نہیں ہوئ، اس سے زیادہ توھین پارلیمنٹ کی ہو نہیں سکتی، چیئرمین سینٹ کم از کم غیرت کا مظاہرہ کریں اور اس عمل کا نوٹس لیں

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry)

رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے لکھا کہ سینیٹر سیف نیازی کی سینیٹ کے احاطہ سے گرفتاری اس حکومت کی ایک اور سفاکانہ حرکت ہے۔ یہ بات ایک بار پھر یہ ثابت کر رہی ہے کہ اس حکومت کے دن پورے ہو چکے اور ان کے پاس سوائے اپنے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کے اور کوئی بیانیہ نہیں رہ گیا۔

سینیٹر سیف نیازی کی سینیٹ کے احاطہ سے گرفتاری اس حکومت کی ایک اور سفاکانہ حرکت ہے۔ یہ بات ایک بار پھر یہ ثابت کر رہی ہے کہ اس حکومت کے دن پورے ہو چکے اور ان کے پاس سوائے اپنے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کے اور کوئی بیانیہ نہیں رہ گیا۔

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 7, 2022


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.