بیرون ملک جانے کے لئے اکاؤنٹ کی شرط لازمی قرار

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بیرون ملک جانے والے افراد کے لئے بینک اکاؤنٹ کھولنے کی شرط کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے موصول ہونے والی ترسیلات ملکی معیشت میں اہم حیثیت رکھتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے قانونی طریقوں سے ملک میں ترسیلات زر بھیجنے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مجوزہ مراعاتی پیکج وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا گیا جبکہ  مراعاتی پیکج میں ترسیلات زر کے فروغ کے حوالے سے بنکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو خصوصی مراعات دیے جانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

ترسیلات زر کے حوالے سے بنکوں کو دی جانے والی مراعات میں اضافے کے ساتھ ساتھ ٹرانزیکشن کے لئے مطلوبہ رقم کی مقدار کو بھی کم کیے جانے کی تجویز اجلاس میں پیش ہوئی۔

 اقتصادی ٹیم کے اجلاس میں بتایا گیا کہ فارن ایکسچینج ریمٹنس کارڈ  کی تجدیدسے  اسے مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

غیر ممالک سے قانونی طریقوں سے ملک میں بھیجی جانے والی ترسیلات زر کے فروغ کے لئے پرموشن اسکیم کے اجرا کی تجویز دی گئی اور کہا گیا کہ اس سکیم کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے بیرون ملک سے ترسیلات زر بھیجنے والے پاکستانیوں کو انعامات دیے جائیں گے۔

 پاکستان پوسٹ کے مطابق ترسیلات زر میں سہولت کاری کے لیے پاکستان پوسٹ کے مقرر ڈاکخانوں کی تعداد 240سے بتدریج بڑھا کر 3200کر دی جائے گی جبکہ بیرون ملک سے موصول ہونے والی ترسیلات متعلقہ خاندانوں کی دہلیز تک پہنچائی  جائیں گی۔

 اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پوسٹ اور نیشنل بنک آف پاکستان  کے مابین معاملات طے پا چکے ہیں جبکہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان  نجی بنکوں کو ترسیلات زر کے ضمن میں کارکردگی کی بنیاد پر مراعاتی پیکیج دے گا۔

اجلاس میں  وزیرِ برائے مواصلات مراد سعید، وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر، وزیرِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، وزیر نجکاری میاں محمد سومرو، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ توانائی عمر ایوب، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر حیدر گیلانی، گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹنٹ جنرل (ر)  انور علی حیدر، متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان و سینئر افسران بھی شریک رہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.