پاکستانی نژادامریکی صحافی ،صدارتی مباحثےکےلئےماڈریٹرمنتخب

پاکستانی نژاد امریکی صحافی آمنہ نواز کو امریکا کے صدارتی امیدوار بننےکےڈیموکریٹ خواہشمندوں کامباحثہ ماڈریٹ کرنےکے لیے منتخب کر لیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی صحافی آمنہ نوازنےامریکی صدارتی مباحثے کے لیے ماڈریٹرمنتخب ہوکرتاریخ رقم کردی ہے۔

 آمنہ نواز جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والی پہلی امریکی ہیں جو صدارتی مباحثہ ماڈریٹ  کریں گی۔

امریکا کے صدارتی امیدواربننےکے ڈیموکریٹ خواہشمندوں کایہ مباحثہ 19 دسمبرکوکیلی فورنیامیں ہوگا۔

آمنہ نوازکون ہیں؟

آمنہ نواز امریکی ٹی وی پی بی ایس سے وابستہ ہیں جو بطورسینئر نیشنل کوریسپونڈنٹ خدمات انجام دے رہی ہیں۔

اس کے ساتھ انہوں نے ٹرمپ حکومت کی امیگریشن پالیسیوں کے اثرات، حراست، مہاجرین اور پناہ کے ساتھ ساتھ امریکی حکومت کی حراست میں موجود مہاجرین بچوں کے حوالے سے رپورٹنگ کی تھی۔

آمنہ نواز نے کئی اہم شخصیات کے بھی انٹرویوز کیے جن میں ترک صدر رجب طیب اردوان، اسکاٹ لینڈ کے وزیر نکولا اسٹرجن اور برازیلین رہنما ایڈوارڈو بولسو نارو، قانون ساز اور ٹرمپ حکومت کے عہدیداران شامل ہیں۔

اس کے علاقہ انہوں نے موسمیاتی تبدیلوں پر ایمزون کے اندر سے اور پناہ گزینوں کے مسئلے پر وینزویلا سے بھی رپورٹنگ کی۔

2019 میں انہیں نیوز آور کی پلاسٹک کے عالمی مسئلے کے اوپر بنائی گئی سیریز میں رپورٹنگ پر پی باڈی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ اس  کے علاوہ   صحافت میں غیر معمولی کوریج پر آمنہ نواز کو ‘ایمی ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

ایمی ایوارڈ یافتہ آمنہ نوازشمالی وزیرستان کادورہ کرنےوالی پہلی غیر ملکی صحافی تھیں، آمنہ نےملالہ پرحملہ، اسامہ بن لادن کے کپماؤنڈ پرامریکی کارروائی کوبھی کورکیا تھا۔

واضح رہےکہ آمنہ نوازماضی میں سرکاری ٹی وی سےوابستہ صحافی شجاع نوازکی بیٹی ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.