‘عمران خان کو خواب میں بھی شریف خاندان آتا ہے’

مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ نیب اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو سرکاری خرچ پرشریف خاندان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ ‎‎پارلیمنٹ اورپی ٹی وی حملہ کیس میں عمران صاحب کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ  ‎حکومت کی پریشانی 22 کروڑعوام نہیں بلنہ عمران خان کو دن رات صرف شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کا خیال ستاتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا ‎مریم نوازپر آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا۔ وہ کیوں اپنے والد کی تیماردای کرنے نہ جائیں۔

مریم اورنگزیب نے مطالبہ کيا کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان جبکہ ‎فارن فنڈنگ اور بی آر ٹی کیس میں پوری پی ٹی آئی کا نام ای سی ایل میں شامل ہونا چاہیے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.