علی ظفر نےکئی بار ہراساں کيا،میشا شفی کاعدالت میں بیان

علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر گلوکارہ نے بيان ريکارڈ کراديا، کہا علی ظفر نے کئی بار ہراساں کيا،عدالت نے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی ۔

میشا شفیع اپنی والدہ کے ہمراہ عدالت پہنچيں اور اپنے موقف کا دفاع کيا، ميشا شفيع نے سيشن عدالت ميں بيان ريکارڈ کراديا کہا کہ علی ظفر نے ايک بار نہيں کئی بار ہراساں کیا ۔

ميشا شفی نے کہا صورتحال ميرے ليے ناقابل برداشت ہوگئی مجبور ہوکر يہ بات ظاہر کی ۔

ميشا کے مطابق علی ظفر نے پہلی بار انہيں ايک تقريب ميں ٹچ کيا وہ بہت پریشان ہوئیں اور وہاں سے چلی گئیں، شوہر نے بات کرنا چاہی تو ميں نے منع کرديا کيونکہ وہ تربیت یافتہ باکسر ہیں اور مجھے ڈر تھا کہ جھگڑا بڑھ نہ جائے ۔

عدالت نے مزيد گواہان کو طلب کرتے ہوئے کيس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.