اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر فواد چوہدری کا ردعمل

اسلام آباد:(11 دسمبر 2019)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدلیہ کا پالیسی معاملات میں تجاوز ان کے اپنے لئے مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر یہ پیغام اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے موٹر وے پر موٹر بائیک چلانے کی اجازت دینے کے حکم سے متعلق دیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسے عدالتی فیصلے ایک مسئلہ ہیں،کس بنا پر معزز جج ہائی وے کے پالیسی معاملے پر فیصلہ دے سکتے ہیں،ماضی کی غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہیئے،عدلیہ کاپالیسی معاملات میں تجاوز انکے اپنے لئے مسئلہ ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی موٹروے پولیس ک وہیوی بائیکرز کو موٹروے استعمال کرنے کی اجازت دینے کا حکم جاری کیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.