عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، بازار سنسان اورعوام پریشان

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر جب کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کا اضافہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1466 ڈالر سے بڑھ کر 1476 ڈالر ہوگئی، جب کہ جمعرات کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 84 ہزار 550 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 72 ہزار 488 روپے ہوگئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.