کراچی:سونے کی فی تولہ قیمت میں400روپے کمی 

 انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں10ڈالرز کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت1543ڈالر کی سطح پر رہی۔انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی  اور فی تولہ سونے کی قیمت400روپے کمی سے 89200،دس گرام سونے کی قیمت 343روپے کمی سے 76475روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1070 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.