انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ:بھارت کی جاپان کو 10وکٹوں سے شکست

جنوبی افریقہ: انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے جاپان کو 10وکٹوں سے شکست دے دی۔ انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ جنوبی افریقہ میں جاری ہے جس میں آج بھارت کا مقابلہ جاپان سے ہوا۔بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا توبھارت باولرز کی تباہ کن باولنگ سے جاپان کی پوری ٹیم محض 41 رنز پر ڈھیڑ ہو گئی اور جاپان کی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔نگوچی اور ڈوبل نے7،7 رنز بنائے جبکہ 5 کھلاڑی بغیر کوئی اسکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔بھارت کی جانب سےبشنوئی نے4،آکاش سنگھ نے2،کارتک نے3 اور پٹیل نے 1 وکٹ حاصل کی۔بھارت نے مطلوبہ حدف 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے عبور کر لیا۔ جیسوال نے 29 اور کشاگرا نے 13 رنز بنائے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.