شہر قائد میں گٹگے ماوے کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم

کراچی:(10 فروری 2020)سندھ ہائی کورٹ نے ایک بار پھر شہر بھر میں گٹکے ماوے کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں گٹکا اور ماوا کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعی مقدمہ نسیم حیدر منہ کے کینسر کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں۔

کمرہ عدالت میں نسیم حیدر کی بہن نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے دو بھائی تھے دونوں ہی کینسر سے جابحق ہوئے، میرے بھائیوں کی بہت اذیت ناک موت ہوئی ہے لہذا گٹکے کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

اس موقع پر جسٹس اقبال کلہوڑو نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گٹکے ماوے کے خلاف اب تک بل کیوں منظور نہیں ہوا ہے، جس پر سندھ حکومت نے عدالت کو بتایا کہ بل کابینہ سے منظوری کے بعد گورنر سندھ کے پاس دستخط کے لیے بھیجا گیا ہے۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ لوگوں نے گٹکے سے متاثرمنہ کے کینسر کے لوگوں کی تصاویر نہیں دیکھی ؟ شہر میں گٹکے و ماوے کے خلاف آپریشن سست روی کا شکار ہوا ہے گٹکے کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے آئی جی سندھ کو گٹکے ، مین پوری کے خلاف کاروائی تیز کرنے اور رینجرز کو گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے اور پولیس کے ساتھ تعاون کی بھی کی ہدایت کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت تک قانون سازی کے حوالے سے حتمی رپورٹ بھی طلب کرلی، کیس کی مزید سماعت تین مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.