وزیراعظم کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مزید کمی کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مزید کمی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کوئی چیز مہنگی نہیں کی جائے گی۔مہنگائی،ملاوٹ اورذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  منعقد ہوا،جس میں 16 نکاتی ایجنڈے  پر غور کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی کابینہ کو  مہنگائی کم کرنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی،کابینہ نے متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری  دی،جبکہ کمشنر ایس ای سی پی کی تعیناتی کا ایجنڈا موخر کر دیا گیا،علاوہ ازیں احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے سے متعلق بریفنگ کو موخر کردیا گیا۔وفاقی کابینہ نے  بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر اصولی اتفاق کیا۔ وزیر اعظم نے اشیائے خوردونو ش کی قیمتوں میں مزید کمی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کوئی چیز مہنگی نہیں کی جائے گی،مہنگائی،ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں،عمران خان نے دال کی قیمتوں میں کمی کے لیے امپورٹ ڈیوٹی کم کرنے سے متعلق لائحہ عمل بنانے کی بھی ہدایت کردی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.