پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 232 پوائنٹس کی کمی

کراچی: (21 فروری 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ 232 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 249 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ 232 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 249 کی سطح پر بند ہوئی۔ دن بھر 335 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 168 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی، جبکہ 142 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 40 ہزار 527، جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 171 ریکارڈ کی گئی۔

ادھر انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے کمی سے 154.23 سے کم ہو کر 154.20 پر بند ہوا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کے اضافے سے 154.30 سے بڑھ کر 154.40 پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب فی تولہ سونا 1150روپے کے اضافے سے 93 ہزار 650 کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 986 روپے کے اضافے سے 80 ہزار 290 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالرز کے اضافے سے 16 سو 35 ڈالرز فی اونس پر پہنچ گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.