پی سی بی رمضان کرکٹ کےلیے این او سی جاری نہیں کرے گا

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس جیسی عالمی وباء کے پیش نظر رواں ماہ رمضان میں کسی بھی قسم کی کرکٹ سرگرمیوں کے لیے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان پی سی بی نے بتایا ہے کہ چند منتظمین نے  رمضان کرکٹ کے لیے این او سی کے حصول کی غرض سے وضاحت طلب کرنے کے لیے رابطہ کیا، اس وقت مناسب یہی ہے کہ ہم اس سلسلے میں اپنی واضح اور جامع پالیسی پر عمل کریں جس کے مطابق پی سی بی نےفی الوقت تمام ترکرکٹ سرگرمیوں کو معطل کر رکھا ہے، لہٰذا جب تک حالات معمول پر نہیں آتے پی سی بی رمضان کرکٹ کے لیے کوئی این او سی جاری نہیں کرے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایک مشکل صورتحال ہے جہاں دنیا بھر میں معاشی اور کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں اور اس وقت تمام تر توجہ صرف لوگوں کی صحت اور حفاظت پر مرکوز ہے۔

پی سی بی منتظمین اور کرکٹرز سے درخواست کرتا ہے کہ وہ تمام تر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کرتے ہوئے گھروں میں رہیں اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی اجتماعی سرگرمی سے دور رہیں۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی سی بی اپنے ملازمین اور کھلاڑیوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہے،ملازمین کےعلاوہ تقریباَ 220پیشہ ور کرکٹرز پی سی بی کے پے رول پر ہیں، پی سی بی اس عمل کو یقینی بنائے گا کہ تمام کھلاڑیوں کو کم ازکم مالی سال برائے 2019-20 کے اختتام تک ان کی تنخواہیں ادا کی جائیں۔

علاوہ ازیں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ماہوار تنخواہ میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو، اس دوران پی سی بی ملک میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے اور جب مناسب ہوگا تو اپنی پالیسی میں ترمیم کرے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

7