قومی کرکٹر سعید اجمل کا تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے خون کا عطیہ

فیصل آباد: (04 اپریل 2020) قومی کرکٹر سعید اجمل نے فیصل آباد میں تھیلیسیمیا کے بچوں کیلیے خون عطیہ کا دیا۔سعید اجمل نے دیگر شہریوں سے بھی خون عطیہ کرنے کی اپیل کی۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث تھلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو بلڈ ڈونرز کی کمی کا سامنا ہے ۔لاک ڈاؤن کے باعث شہریوں کا گھروں سے نکلنا بند ہے اور اسی وجہ سے خون کا عطیہ کرنے والے افراد کا ملنا مشکل ہوگیا ہے۔

ایسے حالات میں سابق قومی کرکٹر سعید اجمل نے بچوں کیلئے خون کا عطیہ دیا ۔سعید اجمل نے شہریوں سے بھی خون عطیہ کرنے کی اپیل کی۔

سعید اجمل کا کہنا تھا کہ صحت مند انسان خون عطیہ کر کے ان بچوں کی زندگیاں بچا سکتے ہیں جو کہ بڑا نیک کام ہے اور ہر شخص کوبھی اپنے خون سے مدد کر سکتا اسے ان بچوں کو یاد رکھنا چاہیے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

2