مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں 11 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئےگا۔

150%;Jameel Noori Nastaleeq";">تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ  کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، ای سی سی اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیلئے قواعد وضوابط کی منظوری دی جائے گی، وزارت داخلہ کی سفارش پر سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے،پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر پرائس ہیجنگ سے متعلق سمری ایجنڈے میں شامل،علاوہ ازیں گیس پیدا کرنیوالے مقامی علاقوں میں گیس فراہمی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا،جبکہ کابینہ ڈویژن کی مختلف ٹیکسز سے استثنی کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے ۔ تاہم  ایف بی آر کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

167