جعلی پائلٹس کامعاملہ:پی آئی اے کو33 سے35ارب روپےخسارےکاخدشہ

فائل فوٹو

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) میں جعلی پائلٹس کا معاملہ سامنے آنے اور دیگر ممالک میں آپریشن بند ہونے پر پی آئی اے کو 33 سے 35 ارب روپے خسارے کا خدشہ ہے۔

پی آئی اے میں جعلی لائسنس پائلٹس کےاعلان کے بعد امریکا یورپ میں آپریشن بند ہونے سے قومی ایئرلائن کو بڑے خسارے کا سامنا ہے۔ یورپ میں پروازیں بند ہونے سے پہ آئی اے کو33 سے35 ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے۔

جعلی پائلٹ لائسنس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ امریکا کی 5 پروازیں منسوخ ہونے سے ایئرلائن کو 30 کروڑ روپے خسارے کا سامنا ہے۔دوسری جانب کرونا وائرس کی وجہ سے حج اور عمرہ سیزن نہ ہونے سے 21 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے۔

یورپ کے فیصلے کے بعد امریکا نے بھی خصوصی پروازوں کی اجازت منسوخ کر دی ہے۔ یورپ اور امریکا کیلئے فضائی آپریشن بند ہونے کی وجہ سے متعدد طیارے ہینگر میں کھڑے ہیں۔ پی

آئی اے کو لیز پر لئے گئے طیاروں کا یومیہ کرایہ بھی ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ یورپ اور امریکا آپریشن بندش سے پی آئی اے کو زرمبادلہ آمدنی میں نقصان ہورہا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ ایوان میں خطاب کےدوران وفاقی وزیرشہری ہوابازی غلام سرورخان نےپائلٹس کی جعلی ڈگریوں سےمتعلق بیان دیا تھا۔ وزیر شہری ہوا بازی کے بیان کو بنیاد بنا کر یورپ نے پی آئی اے کا آپریشن بند کردیا۔ پی آئی اے 6 ماہ تک یورپی فضائی حدود میں پرواز اور لینڈ نہیں کر سکے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

60