پاکستانی اسپنر کاشف بھٹی کا انگلینڈ میں کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

لندن: پاکستانی اسپنر کاشف بھٹی کا انگلینڈ میں کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے کاشف بھٹی کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان میں دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کاشف بھٹی، حیدر علی اور عمران خان آٹھ جولائی کو انگلینڈ روانہ ہوئے تھے

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ کونسل کو حیدر علی اور عمران خان کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔

دریں اثناء قومی ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ نیٹ پریکٹس کے ابتدائی دو تین روز مشکل تھے مگر پھر سب کھلاڑیوں کا ردھم بہتر ہوتا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ 2 روزہ پریکٹس میچوں سے کھلاڑیوں کو بہت اعتماد ملا،  ماضی کی نسبت اس بار لڑکے دن میں کم از کم 3 مرتبہ اکٹھے مل بیٹھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: 

خیال رہے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ مانچسٹر میں ہے۔

پی سی بی ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 14 دن ووسٹر شائر میں قرنطینہ میں گزارے گی جبکہ قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر میں پریکٹس کیلئے جائے گی۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی،نائب کپتان بابراعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فوادعالم، افتخاراحمد،عماد وسیم ، امام الحق، سرفرازاحمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود،  یاسر شاہ ، خوشدل شاہ،محمد عباس،موسیٰ خان، نسیم شاہ اور روحیل نذیر شامل ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

18