ٹیلی نار کمپنی نے آفرز کے نام پرلوٹنا شروع کر دیا، صارفین پھٹ پڑے

اسلام آباد (این این آئی)ٹیلی نار کمپنی نے آفرز کے نام پر صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا-ٹیلی نار کمپنی کی جانب سے بار بار مسیجز کئے جاتے ہیں اور مختلف آفرز کی جاتی ہیں -ایک ہفتہ وار آفر جو مسلسل کی جاتی ہے جب صارفین ہفتہ وار آفر لگاتے ہیں تو باقاعدہ مسیج آتا ہے کہآپ کو ہفتہ وار آفر مل گئی ہے اور پھر اسی دن شام کو دوسرا مسیج آجاتا ہے آپ کی آفر ختم ہو گئی ہے -اس آفر کے الفاظ کچھ یوں ہوتے ہیں ’’پورے 7دن کیلئے ایک ہزار ٹیلی نار منٹ

‘70آف نیٹ منٹ ‘700sms اور100MB+350MBS(FB, whatsappTwitter) صرف 115 روپے بمعہ ٹیکس میں ‘آفر کیلئے *5*7ڈائل کریں‘‘متعدد صارفین نے شکوہ کیا ہے کہ اس آفر سٹار فائیو سٹارسیون ہیش ملاتے ہیں تو جواب آجاتا ہے آپ کو آفر مل گئی ہے لیکن ہزار منٹ تو دور کی بات ہے ایک سو منٹ بھی نہیں ہوپاتے کہ ایک دن کے بعد دوسرا مسیج آ جاتا ہے کہ آپ کی آفر ختم ہو گئی ہے اور ٹیلی نار کمپنی کی طرف ایک بار نہیں بلکہ بار بار صارفین کے ساتھ یہی چکر کیاجاتا ہے جس سے صارفین لٹ گئے-صارفین کا اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ متعلقہ حکام ٹیلی نار کمپنی کو آفرز کے نام پر صارفین کو لوٹنے کے خلاف ایکشن لیا جائے اور صارفین کو لٹنے سے بچایا جائے-


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

344