خوشبوں کا شہر پیرس کشمیر کی آزادی کے نعروں سے گونج اٹھا

خوشبوں کا شہر، پیرس جو آج بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں لگائے گئے کرفیو اور ظلم کے خلاف آزادی کے نعروں سے گونج اٹھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے مسلسل لاک ڈاؤن کو ایک سال مکمل ہونے پر ایفل ٹاور کے مقام پر کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے فرانس کی تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

پیرس کی فضائیں  ٹیرریسٹ ٹیرریسٹ انڈیا ٹیرریسٹ مودی ٹیرریسٹ کشمیروں کا قتل عام بند کرو اور ہم کیا مانگے آزادی کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔

اس سے قبل ٹائم اسکوائر نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی نے گاڑیوں کو ہندوستان مخالف نعروں سے سجا لیا ہے۔

ٹائم اسکوائر نیویارک: پاکستانی کمیونٹی نے گاڑیوں کو ہندوستا ن مخالف نعروں سے سجا لیاٹائم اسکوائر نیویارک میں کشمیریوں کے خلاف ظلم و ستمُ اور لاک ڈاؤن کا سال مکمل ہونے پر بڑی اسکرینز پر کشمیری لائف میٹرز اور اور کشمیر سیج ڈے کی دیو قامت اسکرینز آویزاں کردی گئی ہیں۔

اسکرینز امریکہ میں موجود کشمیری امریکن کمیونٹی نے آویزاں کروائی ہیں اور اسکرینز پورا ہفتہ ٹائم سکوائر پہ آوازاں رہیں گی۔

دوسری جانب پانچ اگست کو بابری مسجد کی جگہ رام مندر کے سنگ بنیاد رکھنے کے خلاف کمیونٹی کا بڑا احتجاج بھی ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کو ایک برس مکمل، یادگاری ٹکٹ جاریپاکستانی اوبر اور ییلو کیب ڈرایورز نے بھی احتجاج میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں اور ٹرکوں پہ اسی نوعیت کی سکرین نصب کر دی گئی ہیں جو کہ سنگ بنیاد رکھنے والے دن نیویارک کے ٹائم اسکوائر پہ اسی جگہ ہارن بجا کہ تقریب کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

یاد رہ کہ بابری مسجد کو گرانے اور رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کی ہندوانہ تقریب بدھ کو اسی جگہ منعقد ہونا تھی جس پر ہندوستانی قونصلیٹ کی جانب سے ٹائم اسکوائر پہ آویزااں اسکرین اتروانے کی سر توڑ کوشش کے باوجود گزشتہ رات یہ اسکرینز جگمگا اٹھی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام پیئر کردیا ہے۔

The voice of kashmiri's reaches time square new york. No matter how much brutal force India uses, it will never be able to suppress the voice of the people of kashmir… And the voice of the people of kashmir demands Azadi pic.twitter.com/tFVF635hJk

— Asad Umar (@Asad_Umar) August 3, 2020

انہوں نے کہا ہے کہکشمریوں کی آواز نیویارک تک پہنچ گئی ہے اوراب بھارت کشمیریوں کی آواز کو اپنی وحشیانہ طاقت سے کبھی نہیں دباسکتا ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ کشمیر کے عوام کی آواز بھارتی تسلط سے صرف آزادی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

25