وزیراعظم سمیت کسی وزیرنےابھی تک کرونا ویکسین نہیں لگوائی،فواد

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے تردید کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان سمیت کسی وزرا نے ابھی تک کرونا ویکسین نہیں لگوائی ہے۔

جمعہ کوسماء کے پروگرام نیا دن میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ کئی ممالک اس وقت 80 برس سے زائد عمر کے افراد کو کرونا ویکسین لگا رہے ہیں،ویکسین کےپاکستان میں ٹرائلز ہوئے ہیں اورکئی افراد نےیہ ویکسین لگوائی ہے۔

انھوں نےکہا کہ وزیراعظم یا کابینہ کےکسی رکن سمیت حکومت کےکسی اعلیٰ عہدے دار نے بھی کرونا ویکسین ابھی تک نہیں لگوائی ہے تاہم ویکسین ٹرائلز میں کئی لوگوں نے یہ لگوائی جن میں گورنر پنجاب بھی شامل تھے۔

الیکٹرک وہیکل پالیسی پر انھوں نے کہا کہ ان گاڑیوں سے متعلق ابھی تک آرڈیننس جاری نہیں ہوا اور جلد اس جلد صدر پاکستان کو یہ آرڈیننس بھیجا جانا چاہئے تاکہ قومی اسمبلی کےسیشن سے قبل ہی آرڈیننس آئے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو دفترخارجہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ 31جنوری 2021 تک چین نے پاکستان کو ویکسین کی 5لاکھ ڈوززدینےکاوعدہ کیاہے جبکہ فروری تک کروناویکسین کی مزیدڈوززدینےکابھی کہاہے۔ انھوں نے بتایا کہ چین ویکسین کی5لاکھ ڈوززجذبہ خیرسگالی کےتحت دےرہاہے اور یہ خوش آئند پیش رفت ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین کو آگاہ کیا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کو کرونا ویکسین کی ایک اعشاریہ ایک ملین ڈوز کی ضرورت پیش آئے گی،چین نے پاکستان کی ضروریات پورا کرنے کا ارادہ کیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

24