شیخوپورہ(روزنامہ اوصاف) کوٹ عبدالمالک کے نزدیک پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔نجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ 4ڈاکو لاہور روڈ پر ناکہ لگا کر لوگوں کو لوٹ رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کےتبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ 2 فرار ہوگئے۔
نیب کیسز میں تاخیرکے ایشو ہائیکورٹ میں اٹھائینگے،عطاتارڑپولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت وقاص علی نام سے ہوئی جو بھاٹی گیٹ لاہور کا رہائشی اور ریکارڈ یافتہ تھا جب کہ اس کے خلاف مختلف تھانوں میں 13 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں جب کہ مفرور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔
