آداب کی پیروی کرنا ہوگی، مرد ہو یا عورت کسی کی بے عزتی نہیں کی جاسکتی، عائشہ عمر

کراچی (ویب ڈیسک ): ماڈل واداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ آداب کی پیروی کرنا ہوگی، مرد ہو یا عورت کسی کی بے عزتی نہیں کی جاسکتی۔گزشتہ برس سماجی کارکن ماروی سرمد اور مصنف و شاعر خلیل الرحمان قمر کے درمیان ہونے والے تنازع سے متعلق عائشہ عمرکا بھی مؤقف سامنے آیاتھا جس میں انہوں نے خلیل الرحمان قمر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔حال ہی میں عائشہ عمر نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں میزبان واسع چوہدری نے اداکارہ سے خلیل الرحمان قمر کے تنازع سے متعلق سوال کیا۔عائشہ عمر نے کہا کہ چاہے آپ فیمنزم کی بات کررہے ہوں یا کسی اور چیز کی،آداب کا سلیقہ اور طریقہ کار ہے جس کی پیروی کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آپ کسی دوسرے انسان کے ساتھ زیادتی نہیں کرسکتے ، چاہے وہ شخص مرد ہو یا عورت، آپ اس طرح لوگوں کی بے عزتی نہیں کرسکتے، مجھے لگتا ہے کہ یہ واقعی غلط تھا اور میں حیران تھی کیونکہ میں خلیل الرحمان کی بہت عزت کرتی ہوں اور جب انہوں نے ایسا کیا تو میں بہت مایوس ہوئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

99