سب سے لمبے بال کٹ گئے

تین دفعہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز رکھنے والی بھارتی لڑکی نے 12 سال بعد اپنے بال کٹوادیے ہیں۔

بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی لڑکی 18 سالہ نلنشی پٹیل نے سب سے لمبے بال رکھنے کا تین دفعہ عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا اور  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا تھا۔

بال کاٹتے وقت نلنشی پٹیل کے بالوں کی لمبائی 6 فٹ ساڑھے 6 انچ یعنی 200 سنٹی میٹر تھی۔ بھارتی لڑکی نے لمبے بال رکھنے کا پہلا عالمی رکارڈ سال 2018 میں قائم کیا تھا اور اس وقت اس کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ 5 انچ یعنی 170 سینٹی میٹر تھی۔

نلنشی پٹیل نے چھ سال کی عمر سے بال بڑھانا شروع کردیا تھا اور وہ 12 سال تک اپنی والدہ کی مدد سے ان کی دیکھ بھال کرتی رہی ہیں۔ بھارتی لڑکی کا کہنا تھا کہ بالوں کو کنگی کروانے میں والدہ ان کی مدد کرتی تھیں۔

مزید پڑھیں: 

ان کا کہنا تھا کہ 6 سال کی عمر میں اپنے بال کٹوانا بند کر دیئے تھے اور ہفتے میں ایک بار اپنے بال دھوتی تھی جسے سوکھنے میں آدھا گھنٹہ لگتا تھا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے والی لڑکی کا کہنا تھا لوگوں کا خیال تھا کہ لمبے بالوں کی وجہ سے مجھے مشکلات کا سامنا ہوتا ہو گا لیکن ایسا بالکل بھی نہیں تھا۔

نلنشی پٹیل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کٹے ہوئے بالوں کو کسی میوزیم میں رکھوانا چاہتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بال کٹوانے کے بعد میں بہت پرجوش اور تھوڑا سا گھبرائی ہوئی ہوں کیونکہ مجھے نہیں معلوم کہ میں نئے بالوں میں کس طرح دکھ جاؤں گی لیکن مجھے امید ہے کہ یہ حیرت انگیز ہوگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

133