پاکستان اور تینوس کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی تیونس کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تیونس کے ساتھ اپنے تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے اور ہمارے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔

اس دوران تیونس کے سفیر نے صدر قیس سعید کا ایک خط وزیراعظم کو دیا۔

تیونس کے صدر قیس سعید نے خط میں لکھا ہے کہ امت مسلمہ کو مختلف مذاہب کے ساتھ مکالمہ اور بقائے باہمی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے بھرپور کوشش کرنی چاہیئے۔

وزیراعظم آفس کے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے امت مسلمہ کے رہنماؤں کو لکھے گئے خطوط پر تیونس کے صدر قیس سعید نے جوابی خط میں لکھا ہے۔

وزیراعظم نے اسلامو فوبیا کے مضمرات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا تھا کہمسلم دنیا متحد ہوکر پوری دنیا کے ساتھ اس معاملے کو اٹھائے۔

 تمام مسلم رہنماؤں کو وزیراعظم کے ارسال کردہ خط میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے والی تمام سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے فوری کوششوں کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی تھی۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

30