سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 400 روپے جبکہ فی اونس 8 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 17 اپریل کو 1300 روپے اور فی اونس نرخ 30 ڈالر بڑھ گئے تھے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 4 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 343 روپے بڑھ کر 89 ہزار 163روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری 2021ء کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جبکہ اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر اضافے سے 1781 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سونا تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے پر پہنچ گیا تھا۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1350 روپے جبکہ 10 گرام 1157.40 روپے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 25.92 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

686