انڈونیشیا: لاپتہ آبدوز میں صرف 72گھنٹے کی آکسیجن موجود

فوٹو: نیویارک ٹائمز

انڈونیشیا کی بحریہ نےخبردار کیا ہے کہ گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے بحری جہاز کے 53عملے کے پاس صرف 72گھنٹے کے لیے آکسیجن موجود ہے۔

بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشین حکام نےلاپتہ ہوجانے والی آبدوز کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے جس پر انڈونیشیا کی بحریہ کے53 اہلکار سوار ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ آبدوز بالی کے جزیرے کے شمال میں جنگی مشقیں کررہی تھی لیکن ان مشقوں کے نتائج کے سلسلے میں اس کا حکام سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

انڈونیشیا کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ جنگی جہازوں کو اس کی آر آئی ننگالہ 402آبدوز کی تلاش کےلیے روانہ کردیا گیا ہے جبکہ حکان نے آسٹریلیا اور سنگاپور سے بھی آبدوز کی تلاش میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے تاہم ان ممالک کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

جرمن ساختہ آبدوز بالی کےجزیرے سے 60 میل کے فاصلہ پر سمندر میں بدھ سے لاپتہ ہے۔

انڈونیشیا کی بحریہ کے ایڈمرل جولیس وڈجونو نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ’بحریہ تلاش کا کام کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے کہ اس جگہ سمندر بہت گہرا ہے‘۔

اطلاعات کے مطابق آبدوز سے اس وقت رابطہ منقطع ہوگیا جب اسے زیادہ گہرائی میں جانے کی اجازت دی گئی۔ انڈونیشیا کے پاس کل پانچ میں سے یہ ایک آبدوز ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس آبدوز کو سنہ 1970 کی دہائی کے آخری برسوں میں بنایا گیا تھا جس کے بعد سنہ 2012 میں اس کی جنوبی کوریا میں دو سال تک مرمت کی گئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

60