سانحہ کارساز: پیپلزپارٹی آج جناح گرؤانڈ میں جلسہ کریگی

image

سانحہ کارساز کے شہداء کی برسی کے موقع پر پيپلزپارٹی کی جانب سے آج بروز اتوار 17 اکتوبر کو کراچی کے جناح گراؤنڈ ميں جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جلسے کی تمام تيارياں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جلسے سے بلاول بھٹو بھی خطاب کریں گے۔ جلسہ گاہ میں پنڈال کو بھی پارٹی جھنڈوں سے سجایا گیا ہے۔ جب کہ جلسہ گاہ کے اندر اور باہر کنٹينرز کی مدد سے سيکيورٹی حصار قائم کیا گیا ہے۔

قبل ازیں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے باغ جناح کا دورہ کیا اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ نثار کھوڑو کے مطابق جلسہ شام 4 بجے شروع ہوگا، جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

دوسری جانب شہدائے کارساز کی یادگار پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شمعیں روشن کیں اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.