کمشنرکی رپورٹ مسترد،نسلہ ٹاورفوری مسمارکرکےملبہ صاف کریں،سپریم کورٹ

image
فوٹو: آن لائن

سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے نسلہ ٹاور فوری مسمار کرکے ملبہ صاف کرنے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس گرانے کے حوالے سے کمشنر کراچی نے رپورٹس جمع کروائی تھیں جن کو عدالت نےمسترد کردیا ہے۔

 سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں نسلہ ٹاور فوری مسمار کرکے ملبہ صاف کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی نے تاحال عدالتی حکم پرعمل درآمد نہیں کیا اور اگرفوری عمل درآمد نہ ہوا تو کمشنر کے خلاف کارروائی ہوگی۔

سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کا اسٹرکچر فوری مسمار کرکے 26 نومبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔اس کے علاوہ عدالت نے سول ایوی ایشن کی زمین سے فوری قبضہ ختم کرانے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 1 ہفتےمیں کلب بند کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

 واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے عدالت میں پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ عدالتی فیصلے پر من وعن عمل شروع کردیا گیا ہے اورنسلہ ٹاور کو تیزی سے گرانے کا کام جاری ہے۔ کمشنر کراچی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ تجوری ہائٹس گرانے پربھی کام جاری ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گذشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا تھا کہ کمشنر صاحب،عدالت نے جو کام کرنے کو آپ سے کہا تھا وہ ہوا کہ نہیں۔ کمشنر کراچی نے بتایا کہ اس سلسلے میں عدالت سے رہنمائی درکار ہے۔

اس پرچیف جسٹس نےکمشنر کراچی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیدھی بات کریں،نسلہ ٹاور کی عمارت گرائی ہے یا نہیں۔کیا آپ کا یہاں سے جیل جانے کا ارادہ ہے۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے مزید برہم ہوتے ہوئے حکم دیا کہ کمشنرکراچی ابھی جائیں اورنسلہ ٹاور کو گرائیں، کراچی کی ساری مشینری لے کر نسلہ ٹاور کو گرانا شروع کردیں۔چیف جسٹس نے مزید ہدایت کی کہ تجوری ہائٹس کو بھی آج گرا کر رپورٹ پیش کریں۔

نسلہ ٹاور کے مالکان کو پوری رقم کی واپسی ممکن نہیںسپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے 28 اکتوبر کو نسلہ ٹاور کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا جس میں حکم دیا گیا تھا کہ غیر قانونی طور پر تعمیر کثیر المنزلہ عمارت گرانے کيلئے کنٹرولڈ ماڈرن ڈیوائسز کا استعمال کیا جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ عمارت گراتے ہوئے اطراف ميں کوئی اورنقصان نہ ہو۔

عدالتی حکم میں مزید کہا گیا تھا کہ یہ کام ایک ہفتے ميں مکمل کيا جائےاورعمارتيں گرانےکیلئےديگرممالک میں رائج طریقۂ کار دیکھا جائے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.