ویسٹ انڈیزکیخلاف کرکٹ ٹیم کاعارضی کوچز کےساتھ کھیلنےکا امکان

image

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کےلیے بھی پاکستان ٹیم کا عارضی کوچنگ سیٹ اَپ رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کےلیے قومی کرکٹ ٹیم عارضی بیٹنگ اور بولنگ کوچز کے ہمراہ کھیلتی دیکھائی دیگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تقرریوں کے لئے مشاورت شروع کردی ہے جبکہ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو بھی عارضی ذمہ داریاں دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ قومی ٹیم کے مستقل کوچز کی تعیناتی کےلیے پی سی بی جلد اشتہار جاری کریگا۔

دوسری جانب نیشنل ہائی پرفارمنس میں بولنگ کوچ کا عہدہ خالی ہے جس کےلیے سابق فاسٹ بولر عمر گل کو وقتی طور پر قومی ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں دی جا سکتی ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم وائٹ بال سیریز کےلیے 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی، سیریز میں دونوں ممالک کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل جبکہ تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی20ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم کے عارضی بیٹنگ کوچ کی زمہ داریاں میتھیو ہیڈن جبکہ بالنگ کوچ ورنن فلینڈر تھے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.