عوام کے لیے بڑا جھٹکا، بجلی 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ کرنے کی تیاری

image

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کردی ہے، جس پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے۔

سی پی پی اے نے بتایا کہ اکتوبر میں ڈیزل سے 25روپے 22 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ گذشتہ ماہ فرنس آئل سے22 روپے21 پیسے فی یونٹ بحلی پیدا کی گئی تھی۔

سی پی پی اے نے بتایا کہ اکتوبر میں پانی سے بجلی کی پیداوار 23.26 فیصد رہی جبکہ گذشتہ ماہ کوئلے سے بجلی کی پیداوار 16.69 فیصد رہی تھی۔

سی پی پی اے نے مزید بتایا کہ فرنس آئل 10.88,ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی کی پیداوار 0.51 فیصد رہی جبکہ گیس 9.67 اور ایل این جی سے 23.93 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.