کبریٰ خان کا نیا برائیڈل فوٹو شوٹ وائرل

image
پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کا نیا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ کی چند تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ مختلف لباس مین بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

ان لباس کے ساتھ کبریٰ خان نے جس جیولری کا انتخاب کیا ہے وہ انکی خوبصورتی میں چارچاند لگارہی ہے۔

گزشتہ دنوں کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے برائیڈل فوٹو شوٹ سے ایک تصویر شئیر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ لال لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔

اس لباس کے ساتھ کبریٰ خان نے جس جیولری کا انتخاب کیا تھا وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔

گزشتہ دنوں کبریٰ خان نے بتایا تھا کہ لوگوں نے انہیں وزن بڑھ جانے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں لوگوں کی تنقید اور برے تاثرات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

اداکارہ نے بتایا تھا کہ گزشتہ سال کے آغاز میں میرا وزن کافی بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں نے مجھ پر بہت تنقید کی اور میرا مذاق بھی اڑایا تھا لیکن کوئی نہیں جانتا ہے کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے۔

اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب وہ لندن اپنے گھر گئیں تھیں تب انھیں اپنی صحت کے حوالے سے کچھ خدشات تھے اور انہوں نے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہتر سمجھا تھا۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے مکمل چیک اپ کے بعد کینسر کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد میں ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھی اور میری 2 سرجریز بھی ہوئیں تھیں۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ سرجریز کامیاب رہی لیکن اس کے بعد میں ناساز طبعت کے باعث اپنے بڑھتے وزن پر توجہ نہیں دے سکی تھی لیکن اب اللہ کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں اور موٹی بھی نہیں ہوں۔

 

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.