سونے کی قیمت میں معمولی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ 

image

پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں  صرف 3 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس کی نئی قیمت 1834 ڈالر ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں صرف 50 روپے کی کمی دیکھی گئی اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 43 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ سونے کی قیمت میں اضافہ

دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے کے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 896 روپے ہوگئی ہے تاہم چاندی کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی جس کی قیمت اب بھی فی تولہ 1450 اور 10 گرام 1243 روپے ہے۔

واضح رہے گزشتہ دو روز سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہونے کے بعد آج معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.