انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل تیسری جیت

image

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پاپوآنیوگنی کو نو وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔

سنیچر کو پورٹ آف سپین میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان ٹیم نے 51 رنز کا ہدف 12 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عباس علی 27 اور حسیب اللہ خان 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پاپوآنیوگنی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے حق میں اچھا ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 22.4 اوورز میں 50 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے سات رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ احمد خان نے تین جبکہ عباس علی نے ایک وکٹ حاصل کی

محمد شہزاد کو ان کی شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

خیال رہے کہ پاکستان گذشتہ میچ میں افغانستان کو 24 رنز سے شکست دے کر پہلے ہی سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.