سابق مئیر وسیم اختر نے کہا ہے کہ اس ملک میں نہ انصاف ہے نہ جمہوریت۔
ایم کیو ایم پاکستان کے احتجاجی جنرل ورکرز اجلاس سے سابق مئیر وسیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکن کو احاطہ عدالت میں قتل کیا گیا، اس ملک میں نہ انصاف ہے نہ جمہوریت۔انہوں نے کہا کہ وہ چھ بیٹیوں کا باپ تھا، قتل کے بعد اس قاتل کو پروٹوکول دیا گیا تاثر جشن منانے کا دیا جارہا تھا، ایک قوم پرست دہشت گرد لیڈر اسے قتل کرنے پر شاباشی دے رہا تھا۔ سابق مئیر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ جب خواتین اور شہر کے لوگ انصاف کے لیے سڑک پر آئے تو نا اہل کرپٹ پولیس ٹولے نے ان پر ڈنڈے برسائے، پولیس کو پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت کی سپورٹ حاصل تھی۔ Square Adsence 300X250