چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ایم این اے نواب یوسف تالپور سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے نواب یوسف تالپور اور نواب عبدالغنی تالپور سے ان کے بھائی کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے وزیر برائے جنگلات نواب تیمور تالپور سے بھی ان کے چچا کے انتقال تعزیت کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان کے نام تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ قیادت سمیت پوری پیپلز پارٹی آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے، دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم نواب محمد حسین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ پی پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندان کے لیئے صبرِ جمیل کی بھی دعا کی ہے۔ Square Adsence 300X250